English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، تاخیر اور لیت و لعل کا وقت نہیں رہا: انتونیو گٹرس

القمر

موسمیاتی تبدیلیوں میں "تواتر، تیزی اور شدت ” آ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے بین الحکومتی موسمیاتی تبدیلی پینل نے جاری کردہ رپورٹ میں وارننگ دی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں وسیع پیمانے پر، تیزی سے اور شدت کے ساتھ وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

موسمیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر حدت میں اضافے کی وجہ سے گرمی کی لہروں میں اضافے کے نتیجے میں موسمِ گرما لمبا اور موسم سرما مختصر ہو جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے رپورٹ کے بارے میں جاری کردہ بیان میں عالمی ممالک سے معدنی ایندھن کی تلاش اور پیداوار کو بند کرنے اور قابل تجدید ذرائع سے توانائی  کے حصول کی اپیل کی ہے۔

گٹرس نے کہا ہے کہ خطرے کی گھنٹیاں کانوں کو بہرہ کر دینے کی حد تک اونچی آواز میں بجنا شروع ہو گئی ہیں۔ فوسل ایندھن  کے استعمال اور جنگلات کے خاتمے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی گرین ہاوس گیس کی آلودگی ہمارے سیارے کا گلا گھونٹ رہی ہےاور کروڑوں انسانوں  کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ "اگر ہم باہم متحد ہو جائیں تو موسمیاتی تباہی کا سدباب کیا جا سکتا ہے،  تاخیر اور لیت و لعل سے کام لینے کا وقت نہیں رہا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے