English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاپائے روم کے نام لفافے سے 3 گولیاں برآمد،پولیس نے تفتیش شروع کر دی

القمر

 کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام پر بھیجے گئے  لفافے میں سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد ہوئی ہیں۔

خبر کے مطابق، میلان کے قریب ایک ڈاک خانے میں پوپ فرانسس  کے نام پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا جس میں سے تین  گولیاں نکلی ہیں۔

اس لفافے پر پوپ فرانسس کی رہائشگاہ کا پتہ درج تھا۔

پولیس  نے  گولیوں سے بھرے لفافے کو قبضے میں  لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ڈاکیے نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے