English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائزر ویکسین کورونا کی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے:ڈاکٹر شاہین

القمر

جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیو این ٹیک کے بانی پروفیسر ڈاکٹراوعور شاہین  نے کہا ہے کہ فائزر۔بائیو این ٹیک ویکسین کورونا کی بدلتی اقسام کے خلاف بھی موثر ہے۔

شاہین  نے کورونا کی بدلتی اقسام کے حوالے سے امکان ظاہر کیا ہے کہ  اگلے چھ ماہ یا سال کے اندر کورونا کی مختلف اقسام نمودار ہو سکتی ہیں جن کےلیے ویکسین میں کسی قسم کی تبدیلی لانا فی الوقت زیر موضوع نہیں ہے ۔

انہوں نےکہا کہ اس حوالے سے صورت حال اور نئے فیصلوں کو مد نظر رکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ بائیو این ٹیک فائزر نے اب تک دنیا بھر کے ایک سو زائد ممالک کو ایک ارب خوراکیں فراہم کی ہیں۔

توقع ہے کہ  ویکسین کی سالانہ پیداواری استعداد کو اواخر سال تک تین ارب جبکہ اگلے سال چار ارب خوراکوں تک بڑھایا جا سکے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے