نائیجیریا کے صوبہ سوکوٹو میں غلطی سے کھاد ملے پکوان کو کھانے سے ایک ہی خاندان کے 24 افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبائی کمشنر صحت ڈاکٹر علی انامہ کے مطابق،یہ واقعہ ڈانزانکا نامی دیہات میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 24 افراد نے نمک کے بجائے اپنے کھانے پر کھاد چھڑک دی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی اور دو اسپتال میں زیر علاج لے لیے گئے۔
کمشنر صحت نے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس واقعے سے سبق سیکھتے ہوئے مضر اشیا کو کھانے پینے کی چیزوں سے دور رکھیں ۔
