ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمال مشرقی شام:پی کےکے نے دو بچیاں اغوا کر لیں

علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے  نے شمال مشرقی شام میں زیر قبضہ قامشلی نامی قصبے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو بچیوں کو اغوا کر لیا گیا جن کی عمریں تیرہ تا سولہ سال تھیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کےکے کے دہشتگردوں نے دو ہفتے قبل قامشلی میں سولہ  سالہ عرب بچی احد عبدل غنی امین نامی کواغوا کر لیا۔

اس کے بعد  بچی کے لواحقین نے اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر جا کر بچی کی رہائی کے لیےکوشش کرنے کا مطالبہ کیا ۔

بعد ازاں پی کےکے  نے نو اگست کو سماف محمد صالح عثمان نامی تیرہ سالہ بچی کو بھی اغوا کر لیا۔

دہشتگرد تنظیم نے اس سے قبل بھی حاسکہ نامی شہر میں متعدد بچیوں کو زبردستی اغوا کیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں