ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی (جیولین تھرو) میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاہانہ استقبال کیا گیا۔
پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اور دیگر حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ایتھلیٹ کا استقبال کیا، اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
کھیل کے نئے سفر’ کی شروعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایتھلیٹس کو ان کی ضرورت کے مطابق ماحول فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر قوم کے لیے فخر کا باعث بن سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘حکومت اس سلسلے میں تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی’۔
ایئرپورٹ کے باہر کی ویڈیو فوٹیج میں جذباتی ارشد ندیم کو اپنی والدہ کو سلام کرتے اور گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ مداحوں اور اہل خانہ نے ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور دعاؤں سے نوازا، دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ان کی والدہ نے انہیں تسلی دی۔
بعد ازاں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں ہجوم نے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ساتھ ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے، شہریوں نے ایتھلیٹ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
جزباتی مناظر، ارشد ندیم وطن واپس پہنچتے ہی اپنی ماں کے قدموں میں گر گئے، پاکستان کے لئے میڈل نہ جیتنے پر آبدیدہ 😥
ارشد اللہ آپ کو کامیابی عطا کرے پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
@Arshadnadeem76 pic.twitter.com/luXRbUnFZr— Makhdoom Abu Bakar Bilal (@makhdoomab) August 11, 2021
