English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹھارہ سالہ شہریوں کے 70 فیصد سے زائد کو ویکسین لگا دی گئی ہے: وزیر صحت

القمر

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین مہم میں18 سال اور اس سے زائد عمر کی آبادی کے 70 فیصد سے زائد کو  ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں قوجا نے کہا ہے کہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے 70 فیصد سے زائد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

 ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ میں  اپنے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جو ایک طرف کورونا ویکسین مہم چلا رہے ہیں اور دوسری طرف  پیچیدہ بیماریوں کے مریضوں  کا علاج  کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے