صدر رجب طیب ایردوان نے لاٹیوا کے صدر جیٹانس ناؤسیدا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکی۔ لاٹویا باہمی تعلقات اور علاقائی معاملات زیر غور آئے ہیں۔
صدر ایردوان نے اس دوران ترکی میں جنگلات کی آگ اور سیلاب کی آفت پر اظہار یکجہتی کرنے والے لاٹوین صدر ناؤسیدا کا دلی شکریہ ادا کیا۔
