ایوان ِ صدر کے مشیر اطلاعات فخرالدین آلتون کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی سرحدوں پر امسال 2 لاکھ 67 پزار 638 غیر ملکیوں کے ترکی میں غیر قانونی طور پر داخلے کا سد باب کیا گیا ہے۔
آلتون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’سرحدی تحفظ ترکی کے حد درجے اہم معاملہ ہے،ہماری مشرقی و جنوبی سرحدوں سے ترک سیکیورٹی قوتو ں نے امسال اڑھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکا ہے۔ سرحدی ٖحفاظت پر مامور ہمارے سیکیورٹی اہلکار دن و رات چاق و چوبند رہتے ہیں جن کےہم سب شکر گزار ہیں۔ ‘‘
