English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کرہ ارض نے جولائی میں گرمی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

القمر

عالمی سطح پر ماہ جولائی   نےگزشتہ 20 برسوں کے اوسط درجہ حرارت سے 0.93 سینٹی گریڈ  تک  بڑھتے ہوئے     گرمی کا  ریکارڈ قائم کیا ہے۔

قومی بحری  و فضائی کرہ  ادارے  کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی نصف کرہ ارض  پر  جولائی میں اوسط درجہ حرارت 1.54 سینٹی گریڈ  تک بڑھتے ہوئے   گزشتہ 142 برسوں  کی ریکارڈ سطح تک رہا ہے۔

خطہ ایشیا  کے ریکارڈ ز کے مطابق یہ گرم ترین جولائی کا مہینہ تھا تو  خطہ یورپ میں 2018  کے  درجہ حرارت کے بعد  دوسرے نمبر رہا ہے۔

قومی بحری  اور ماحولیاتی انتظامیہ کے ڈائریکٹر رک اسپنراڈ نے کہا کہ جولائی عام طور پر سال کا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔ لیکن  یہ ریکارڈ  موسمی تغیرات سے کرہ ارض کو لاحق سنجیدہ خطرات  کا ایک مظہر ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے