English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکشدگان کی تعداد 58 تک جا پہنچی

القمر

 ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں سیلاب کی آفت سے ہلاک شدگان کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

 وزیر داخہ سلیمان سوئیلو ،وزیر قدرتی وسائل فاتح دونمیز اور وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد کرم نے ضلع کاستامونو میں ایک بیان دیا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کاستامونو میں 48،سنوپ میں 9  اور بارتن میں ایک  شخص کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے جبکہ 77 افراد لا پتہ ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیلاب کی یہ تباہ کاری بدترین ہے  جبکہ حکومت نے  متاثرہ علاقے میں ایک ہزار جینڈر میری اہلکار،ایک ہزار ادارہ برائے ہنگامی حالت و آفات  کے اہلکار اور ایک ہزار ضرویر مشینری مدد کےلیے  علاقے میں مختص کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے