ملائیشیا کے شاہ نے وزیراعظم محی الدین یاسین کا استعفی قبول کر لیا ہے۔
خبر کے مطابق، ملائیشیا کا حکمران اتحاد اپنی اکثریت کھو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم محی الدین یاسین نے استعفی دیا ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا اس بارے میں بھی غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط دورے اقتدار اس وقت ختم ہو گیا جب ملائیشیا کو معاشی بدحالی اور کورونا کی بگڑی صورتحال کا سامنا ہے۔
اگلی حکومت کسی کی ہو گی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا، یہ ملائشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ پر منحصر ہے کہ وہ وبا کے دوران انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا کوئی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔
