لبنان میں 28 افراد کے ہلاک اور 79 کے زخمی ہونے والے پیٹرول ٹینکر کے دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے تین افراد کو ترکی لایا گیا ہے۔
عقار علاقے کے ایک ایندھن کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے بعد لبنانی حکام کی درخواست پر امدادی ہاتھ بڑھانے والا پہلا ملک ترکی ہے۔
وزارت صحت کے ایمبولنس طیارے نے بیروت ہوائی اڈے کے ذریعے دھماکے میں بری طرح زخمی ہونے والے تین افراد کو ترکی لایا ہے، زخمیوں کو انقرہ سٹی ہاسپٹل میں زیر ِ علاج لے لیا گیا۔
لبنانی وزیر صحت حماد حسن اور سابق وزیر اعظم سعد الحریری نے ترکی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ادویات بھی ایمبولنس طیارے کے ہمراہ بھیجی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کویت، اردن، قطر اور بعض دیگر ممالک نے بھی ان کی امداد کی اپیل کو قبول کیا ہے۔
