ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار محفوظ ہیں، طالبان ان تک نہیں پہنچ سکتے: حامد میر کا بھارتی اینکر کو جواب

سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق سوال پربھارتی اینکر کو لاجواب کردی.

بھارتی اینکر نے سوال کیا کہ طالبان کا اگلا ہدف پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیار ہوسکتے ہیں، جس پر حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا امریکا، بھارت، اسرائیل کی ایجنسیاں کوئی سراغ نہیں لگا سکیں تو طالبان کیسے پتا لگالیں گے؟ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اینکر نے سینئر صحافی حامد میر سے سوال کیا کہ ”برطانوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا اگلا ہدف پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے ہوسکتے ہیں، طالبان ڈیورنڈ لائن کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ ماضی میں یہ ہوچکا ہے، اب پاکستان کیلئے کیا مشکل ہوسکتی ہے؟“

اس سوال کے جواب میں حامد میر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں نہ امریکی ایجنسیوں کو پتا چل سکا، بھارت، اسرائیل کی ایجنسیاں بھی پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے مقامات کا کوئی سراغ نہیں لگا سکے، تو طالبان اس کا سراغ کیسے لگا سکیں گے؟ میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار بہت محفوظ ہاتھوں میں ہیں، میری اس پر بہت زیادہ ریسرچ ہے۔

حامد میر نے کہا کہ 2008، 2009 میں پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے بہت کچھ لکھا ہے، اور پھرنائن الیون کے بعد 2003 اور 2004 میں جب پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے باتیں ہورہی تھیں ، تب بھی بہت سارے سائنسدانوں کے انٹرویوز کیے، لیکن میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بہت زیادہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں