ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کا شکریہ، میں زندہ ہوں اور محفوظ ہوں: کریمی

افغان فلم ڈائریکٹر صحرا کریمی نے دارالحکومت کابل سے نکلنے میں مدد کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کریمی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "میں زندہ ہوں اور محفوظ ہوں”۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے سفارت خانے، سلوواکیہ فلم اور ٹیلی ویژن اکیڈمی، یوکرائن حکومت اور ایران میں سلوواکیہ کے سفارت خانے نے کابل سے نکلنے میں ان کی مدد کی۔

صحرا کریمی نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ مزید 11 افراد کو بھی بچا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں داخلے پر کریمی کی بنائی ہوئی اور سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیونے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی۔

طالبان نے کثیر تعداد میں صوبوں پر قبضے کے بعد گذشتہ روز دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں