۔۔۔ روزنامہ صباح: "ترکی پیداوار اور برآمدات میں ایک درجہ اوپر جا رہا ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل دارالحکومت انقرہ میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی اب دنیا میں خاص طور پر پیداوار اور برآمدات کے سیکٹر میں ایک نئی لیگ کا حصہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سال 2021 کی پہلی تہائی میں 7 فیصد بڑھوتی حاصل کی ہے، انشاء اللہ دوسری تہائی میں زیادہ بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔ روزنامہ حریت: ” وزیر دفاع آقار کی سربراہی میں اجلاس” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے کل افغانستان میں ترکی ڈیوٹی فورس کمانڈر کی شرکت سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں موجود عملے کی سلامتی ہماری اوّلین ترجیح ہے اور اس بارے میں ہر طرح کی تدبیر اختیار کر لی گئی ہے۔
۔۔۔ روزنامہ وطن: "مسئلہ شام کا حل ہماری مشترکہ ترجیح ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے "تاریخی چکر میں ترکی۔اردن تعلقات” کے زیرِ عنوان اردن کے روزنامہ الغد کے لئے رقم کردہ مقالے میں کہا ہے کہ شام میں دس سال سے جاری اختلاف کے پیدا کردہ انسانی، سیاسی اور اقتصادی مسائل نے سب سے زیادہ ترکی اور اردن کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہاجرین کی محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے دو ہمسایہ ملک کی حیثیت سے مسئلہ شام کا حل ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔
۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: "اپریل۔جون دورانیے کے لیبر پاور اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ شماریات نے رواں سال کے اپریل۔جون لیبر پاور اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی میں رواں سال کی پہلی تہائی میں بیروزگاری کی شرح گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 0.6 پوائنٹ کی کمی سے 12.4 فیصد ہو گئی ہے۔ مذکورہ دورانیے میں بیروزگاروں کی تعداد کم ہو کر 39 لاکھ 79 ہزار افراد ہو گئی ہے۔
۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: "انطالیہ میں 15 دن میں ایک لاکھ سیاح” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے 15 اگست تک فضائی راستے سے 43 لاکھ 51 ہزار سیاح انطالیہ آئے۔ صرف حالیہ 15 دن میں ایک لاکھ سیاحوں نے شہر میں قدم رکھا ہے۔ شہر میں آنے والے سیاحوں میں تعداد کے حوالے سے روسی سیاح سرفہرست رہے۔
