English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علاقائی ممالک مشترکہ تعاون سے مسائل حل کر سکتے ہیں:ابراہیم رئیسی

القمر

 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے  عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ٹیلیفون بات چیت میں کہا ہے کہ  یمن میں جنگ روکنے کےلیے ہمیں کوششیں  تیز کرنا ہونگی ۔

 ایرانی ایوان صدر نے تحریری بیان میں بتایا کہ دونوں رہنماوں نے  دو طرفہ تعلقات ، اواخر ماہ عراق میں ہونے والے اجلاس اور یمن کی خانہ جنگی  جیسے معاملات پرغور کیا گیا ۔

 ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یمن میں جنگ روکنے  کے لیے ہمیں کوششیں تیز کرنا ہونگی اور ہر کسی کو یمنی عوام کے حقوق کا احترام کرنا چاہیئے۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ ایک مستحکم، آزاد،محفوظ اور ترقی یافتہ عراق کو دیکھنا ہماری خواہش ہے ،اگلے ماہ عراق میں ہونے والے اجلاس میں  مجھے مدعو کرنا باعث مسرت ہے اور میں عراقی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  عراقی استحکام کے سلسلے میں ہر مثبت پیش  رفت کا وہ خیر مقدم کریں گے،علاقائی ممالک مشترکہ تعاون سے پائیدار امن و استحکام حاصل کرنے کی استعداد رکھتے ہیں،بیرون مداخلت ہمارے خطے میں عدم استحکام کا باعث بنا ہے،ایرانی و عراقی عوام مشترکہ نظریات کی حامل ہیں  اور دشمنوں کی  متعدد سازشوں کے باجود ہماری عوام کے درمیان تعلقات میں کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوئی۔

اس موقع پر عراقی وزیراعظم نے رئیسی کو صدر بننے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان  معاہدوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے،خطے میں ہمیں شدید مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کےلیے علاقائی ممالک سے تعاون ضروری ہے۔

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے