English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں مضبوط مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بھر پور طریقے سے جاری ہے، صدر ایردوان

القمر

صدر  رجب طیب ایردوان نے  سال 2012 میں شروع کردہ  زلزلوں کے پیش نظر عظیم بحالی منصوبے پر ترکی کے چاروں گوشوں میں کام جاری ہے۔

ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں  کہا ہے کہ اربن ٹرانسفرمیشن   امور کےدائرہ عمل میں زلزلے کے خلاف قوت ِ مدافعت رکھنے والے  مکانات کی تعداد میں تواتر سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے واضح کیا کہ پر عزم طریقے سے جاری  منصوبے کے دائرہ عمل میں 81 شہرو  ں  کی 922 تحاصیل میں 3 لاکھ مکانات کو مسمار کرتے ہوئے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مکانات میں سے ایک لاکھ استنبول میں تعمیر کیے گئے ہیں اور ان پر 90 ارب لیرے کی مالیت   آئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے