English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوگنڈا، امریکہ کی درخواست پر، 2 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کرے گا

القمر

یوگنڈا نے امریکہ کی طلب پر 2 ہزار افغان مہاجرین کو عارضی طور پر ملک میں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دی ڈیلی مانیٹر کے مطابق یوگنڈا کے وزیر اعلیٰ برائے امداد،آفات و امورِ مہاجرین  ایستھر انیاکون  نے کہا ہے کہ امریکہ کی، صدر یوری موسیوینی  سے، درخواست پر یوگنڈا نے 2 ہزار افغان مہاجرین  کو عارضی طور پر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انیاکون نے کہا ہے کہ جب تک افغان مہاجرین یوگنڈا میں رہیں گے ان کے تمام مصارف امریکہ حکومت کی طرف سے پورے کئے جائیں گے۔

اس فیصلے سے یوگنڈا  افغان مہاجرین کو قبول کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 500 افراد پر مشتمل مہاجرین کا پہلا قافلہ 16 کو یوگنڈا پہنچ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے