English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہاول نگر میں یوم عاشور کے جلوس میں دھماکہ 2 افراد ہلاک درجنوں زخمی

القمر

 پاکستانی  صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ راجا بشارت کا کہنا ہے کہ بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور59 زخمی ہوگئے۔

 صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راجا بشارت نے کہا کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو شہر کے وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ صبح 10 بجے ہوا، رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے