English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر قدم اٹھائیں گے: چاوش اولو

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ افغانستان میں متوقع نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے میں ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر قدم اٹھائیں گے۔

چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام ترک شہریوں کے ساتھ ہم نے فرداً فرداً رابطہ کیا ہے اور شہریوں کی طلب پر ہم انہیں وطن واپس لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ انخلاء کے کام میں ہم نے دیگر ممالک کی بھی مدد کی ہے۔ بہت سے ممالک  ہمارے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں ۔ وہاں ترکی کے کردار کی وجہ سے ہم اپنے فوجیوں کے بھی شکر گزار ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ "طالبان کے ساتھ رابطہ کیسے قائم کیا جا رہا ہے؟ کیا طالبان نمائندوں کے ساتھ مذاکرات پر غور کیا جا رہا ہے؟” چاوش اولو نے کہا ہے کہ کابل میں داخلے سے قبل ہم نے طالبان کے سیاسی ونگ کو ترکی مدعو کیا تھا۔

انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان  کے کل ٹیلی ویژن چینل پروگرام میں کہے گئے ان الفاظ کی بھی یاد دہانی کروائی کہ "ہم طالبان نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں”۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "مختلف راستوں سے ہمارے درمیان رابطہ موجود ہے۔ خواہ کابل سے ہو خواہ دوحہ سے ہم رابطے میں ہیں اور رابطے میں ہونا ضروری بھی ہے”۔

افغانستان میں قیام حکومت کی کوششوں اور قائم کی جانے والی حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ پہلے ہمارا یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیسی حکومت قائم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مشترک جواب اور مشترک ردعمل پیش کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ ہم نے اس موضوع پر تمام  ممالک کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ "ہم ایک جامع اور مشمولہ حکومت قائم  کریں گے”۔ لیکن کیا حقیقتاً متوقع حکومت جامع شمولیت کی حامل ہو گی یا نہیں اسے دیکھنا ضروری ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کوئی قدم اٹھائیں گے۔ دئیے جانے والے جوابات اور اٹھائے جانے والے اقدامات باہم مربوط ہوں گے۔ جمعہ کے دن نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہو گا۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مربوط رہنا ضروری ہے۔ اس وقت قبل از وقت کوئی فیصلہ کرنا درست نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے