امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ افغانستان سے نکلتے وقت افرا تفری تو ہو نا ہی تھی تاہم امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا میں طالبان کا تعاون حاصل ہے۔
امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ دو دہائیو ں کی جنگ کے بعد افغانستان سے نکلتے وقت افرا تفری تو ہو نا ہی تھی، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ افراتفری کے بغیر انخلاء کیسے ممکن تھا۔
انہوں نے کہاکہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلامیں طالبان کا تعاون حاصل ہے تاہم وہاں کئی سفارتخانے بند ہو گئے، امریکی شہری بھی نکل آئے مگر جنہوں نے ہماری مدد کی انہیں وہاں سے نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام امریکیوں کے انخلاء کے لیے امریکی فوجی 31 اگست کے بعد بھی کابل میں موجود رہ سکتے ہیں۔
مریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ جب تک تمام امریکی شہریوں کا افغانستان سے انخلا نہیں ہو جاتا اس وقت تک امریکی فوج وہاں موجود رہے گی۔
اے بی سی نیوز کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس ماہ کے اواخر تک فوج امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکال لے گی تاہم اگر یہ مشن مکمل نہ ہو سکا تو پھر اس کے بعد بھی امریکی فوج کو رکنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔
طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
