English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: نیٹ کی شہزادیوں نے یورپی والی بال چیمپئین شپ کا پہلا میچ جیت لیا

القمر

ترکی کی خواتین والی  بال ٹیم نے  2021CVEخواتین یورپی چیمپئین شپ کا آغاز برتری سے کیا ہے۔

میچ رومانیہ کے شہر کالوشوار  کے بی ٹی کورٹ میں کھیلا گیا۔  پہلے سیٹ کو میزبان ٹیم نے 25-23 کے ساتھ جیت کر 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں ابرار قارا قرت  کے ساتھ ترکی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم 25-10  کے ساتھ غالب رہی۔

اس کے بعد تیسرا سیٹ  25-20   اور چوتھا سیٹ 25-17  کے ساتھ جیت کر ترکی کی ٹیم 3-1 کے ساتھ فاتح قرار پائی۔

ترکی کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل یوکرائن کے ساتھ کھیلے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے