English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحرین اور مراکش تل ابیب میں سفارت خانے کھولیں گے

القمر

اسرائیل کے ساتھ گزشتہ سال تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد اب بحرین اور مراکش جلد ہی تل ابیب میں اپنے سفارت خانے کھولیں گے۔

اسرائیلی امور خارجہ کے ترجمان حسن کابیہ کے مطابق،بحرین جلد ہی تل ابیب میں سفارت خانہ کھولے گا جبکہ مراکش سفارتی مشن کے تحت قائم رابطہ دفتر کو سفارت خانے کا درجہ دے گا۔

واضح رہے کہ  وزیر خارجہ یاءر لاپد نے گزشتہ ہفتے مراکش کا دورہ کیا تھا جس کے دوران مراکشی ہم منصب ناصر بریتا نے کہا تھا کہ جلد ہی وہ تل ابیب کا دورہ کریں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے