English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عرب امارات ترکی مِیں سرمایہ کاری کرے گا:ایردوان

القمر

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  متحدہ عرب امارات ترکی میں سرمایہ کاری کےلیے تیاری میں ہے۔

 صدر نے انقرہ میں موجود امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تحنون بن زائد الناہیان سے ملاقات کی ۔

 صدارتی  شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال اور عرب امارات کی طرف سے ترکی میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

 بعد ازاں صدر نے ایک ٹی وی  پروگرام میں اس بات کا حوالہ دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے اہداف انتہائی  پر کشش ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی عرب امارات ترکی کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے