پاکستان، افغانستان سے 11 سو افراد کا انخلا کرچکا ہے جن میں سفارتکار، سفارتخانوں اور بین الاقوامی اداروں کا عملہ شامل ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال چیلنجنگ ہےلیکن ہمارا سفارتخانہ کام کررہا ہے اور ویزا کے حصول اور پاکستانن کو افغانستان سے نکلنے کے لیے بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرنے درخواستوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان روزانہ کابل کے لیے 3 پرواز چلا رہا ہے تا کہ یومیہ بنیادوں پر 5 سے 6 سو افراد کا انخلا کیا جاسکے۔
Ambassador Munir Akram @PakistanPR_UN‘s interview with Isa Soares @IsaCNN @HalaGorani @cnni #APPNews pic.twitter.com/OoXeduS5b6
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) August 20, 2021
