English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق، داعش کے حشدی شعبی کے مسلح گروہ پر حملے میں ہلاکتیں ہونے کا دعوی

القمر

اطلاع ملی ہے کہ عراقی دارالحکومت  بغداد کے شمال  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حشدی شعبی  کے خلاف حملے میں  بعض افراد  موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق بغداد  سے منسلک تارمیہ علاقے میں حشدی شعبی  سے تعلق رکھنے والی 12 ویں بریگیڈ پر دہشت گرد تنظیم داعش نے مسلح حملہ کیا ۔

دعوی کیا گیا ہے کہ اس حملے میں بریگیڈ کے نائب کمانڈر سمیت حشدی شعبی کے بعض کارندے  ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومت ِ عراق اور حشدی شعبی نے حملے کے بارے میں فی الحال کوئی  بیان جاری نہیں کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے