ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے معاملے پر ہمارے مختلف ممالک سے روابط جاری ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان   نے افغانستان  کے   حوالے سے ہم دیگر  ممالک کے ساتھ   بھی مذاکرا ت کر رہے ہیں۔

ایردوان   نے  استنبول میں بعد از نماز جمعہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے   کہا کہ مغربی ممالک سمیت مسلم اُمہ  نے افغانستان میں  مطلوبہ  سطح پر کاروائیاں نہیں کیں ۔

صدر ایردوان  نے بتایا کہ ترکی  افغانستان  میں تمام  تر امکانات  کے ساتھ بنیادی ڈھانچے    کی تقویت سمیت   متعدد شعبے میں خدمات ادا کر رہا ہے۔

ایردوان نے  بتایا کہ ترکی میں اسوقت  سیکیورٹی ادارے کے ریکارڈز کے مطابق   3 لاکھ غیر قانونی  افغان مہاجرین موجود ہیں، ہم اسوقت وہاں کی پیش رفت  کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کام کا جائزہ  لیتے وقت  افغان  پالیسیوں سے قریبی  طور پر آگاہی ہونے والے  ممالک کے ساتھ رابطے  پر ہیں۔ مثال کے طور پر  نیٹو  کا اس حوالے سے  ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ہمارے وزیر خارجہ  بھی اس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں