قومی والی بال ٹیم برائے خواتین نے 2021 یورپی چمپین شپ کے ڈی گروپ کے دوسرے میچ میں یوکیرین کو تین۔صفر کے اسکو ر سے شکست دے دی۔
رومانوی شہر کالوش وار میں کھیلے گئے اس میچ کے آغاز سے ہی ترک ٹیم نے اپنا پلہ بھاری رکھا اور پہلا سیٹ 25۔14 کےا سکور سے جیت لیا۔ باقی دو سیٹس بھی جیتتے ہوئے اس نے فتح اپنے نام کی۔
سربیا، رومانیہ، کروشیا اور بلغاریہ اس چمپین شپ کا مشترکہ طور پر اہتمام کر رہے ہیں۔
ترک ٹیم اپنا تیسرا میچ سویڈن کے خلاف کھیلے گی۔
