وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے فقیر محمد اور کچھ افراد رہا ہوئے ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان وہاں کی متعلقہ قوتوں سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسا وقت آگیا ہے کہ پاکستان کا انتہائی اہم کردار ہوگیا ہے، ہم نے امریکی شہریوں کا بھی وہاں سے انخلا کیا ہے کیوں کہ ہمارے پاس دنیا کے دل جیتنے کا موقع ہے۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کے بارے میں دنیا کی جو خواہشات اور توقعات ہیں ہماری بھی وہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو۔
’سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں‘
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ملک کی ترقی کی شہ رگ اور زینہ ہے، جس کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں، بعض دستانے پہنے ہوئے ہاتھ نہیں چاہتے کہ پاکستان سی پیک میں آگے جائے۔
اسلام آباد :23 اگست2021
ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں میڈیا سے گفتگو اور بقیہ ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.👇
https://t.co/5yPaVq9eDB@GovtofPakistan@MoIB_Official@PTVNewsOfficial pic.twitter.com/wFOlmj72rP— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 23, 2021
