English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے جماعت اسلامی کے رہنما پر مقدمہ درج

پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر جماعت اسلامی کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں پلازہ منیجر اور سائن بورڈ نصب کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں ملکی سلامتی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کو برسراقتدار آنے پر جماعت اسلامی کے رہنما رحیم اللہ اور کارکنان نے یہ سائن بورڈ نصب کیا اور بینر لگائے۔

گزشتہ روز فقیر آباد میں افغان طالبان کی حمایت میں مذھبی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور افغان طالبان کی تصاویر پر مشتمل سائن بورڈز آویزاں کئے گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے