English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں مسلح حملے،23 افراد ہلاک متعدد زخمی

القمر

 نائیجیریا کے صوبوں کاتسینا اور کادونہ میں ہوئے مسلح حملوں میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

کاتسینہ پولیس کے سربراہ گامبا عیسی نے بتایا ہے کہ بعض موٹر سائیکل سواروں نے  بساری نامی علاقے مِن واقع ڈوبا نامی دیہات پر حملہ کر دیا  جس میں 14 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

 کادونہ صوبے کے وزیر داخلہ و سلامتی سامویل ارووان  نے بتایا ہے کہ  زانگون کتاف نامی علاقے میں ہوئے ایک حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے اغوا شدہ  12 افراد کو ہم نے بازیاب بھی کروا لیا ہے۔

 واضح رہے کہ   اس ملک میں  مسلح افراد کے حملوں میں شدت آچکی ہے جس کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹر سائیکل سواری پر پابندی ہے۔

کادونہ صوبے میں گزشتہ سال مسلح حملوں میں 937 افراد ہلاک  جبکہ 1972 اغوا ہو چکے تھے ۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے