English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس، جنگلات میں لگنے والی آگ تا حال مکمل طور پر نہیں بجھائی جا سکی

القمر

فرانس  کے جنوبی علاقے  وار میں گزشتہ ہفتے  لگنے والی آگ پر قابو پانے کے باوجود   اسے مکمل طور پر بجھایا نہیں جا سکا۔

وار کے دفترِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ 16 اگست کو گون فارون علاقے  کے جوار  کے جنگلات میں لگنے والی  آگ کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے لیکن  بعض مقامات پر ابھی بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

آگ پھیلنے کے خطرے کے پیش ِ نظر 6 سڑکیں بند ہیں  جبکہ 400 فائر فائٹرز ان شعلوں کو بجھانے میں  سرگرداں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس بات کا احتمال قوی ہے کہ کسی شخص نے  علاقے سے گزر تے وقت جلتا ہوا سگریٹ  باہر پھینک دیا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے