ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بتلیس میں جنگ ملازگرت کی فتح کی 950 ویں سالگرہ کی تقریب

ترکی کے ضلع بتلیس   کی تحصیل  احلات میں ، 26 اگست  ملازگرت  فتح کی 950 ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

گورنر ااوکتائے  چاعتائے  نے اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سلطان آلپ ارسلان  نے اپنے بہادر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آج سے 950 سال پہلے اس سرزمین کو  اپنا وطن بنایا اور اس  وقت  سے تا ابد تک یہ سرزمین ترکوں کا وطن رہے گی۔

احلات  کے میئر عبدالعلیم ممتاز چوبان  نے  اس موقع پر سلطان آلپ ارسلان سمیت   ان کے تمام ساتھیوں  کے لیے مغفرت کی دعا کی  اور اس تاریخی واقعے کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے عظم کا اظہار کیا۔

جشن کی  اس تقریب میں مہتر بینڈ کے علاوہ  ،  ترک فضائیہ  کی  ایروبیٹک ٹیم  نے 950 ویں سالگرہ کے لیے ایک خصوصی شو پیش کیا۔

اس تگقریب میں گہری دلچسپی لینے والے افراد نے  آسمان پر ٹرکش  اسٹارز کا شو دیکھا اور  بے حد پسند کیا۔

بعد میں  گورنر چاعتائے  اور ان کے وفد نے  علاقے کے خیموں کا دورہ کیا جہاں مہمانوں کی آو بھگت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں