English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 24.08.2021

القمر

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: "ہم ہر ضروری قدم اٹھائیں گے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان، افغانستان  کے حالات اور مہاجرین کے مسئلے سے متعلق بھاری ڈپلومیسی ٹریفک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دو دنوں میں انہوں نے 6 ممالک کے سربراہان اور یورپی یونین کونسل کی سربراہ چارلس مشیل کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ "علاقے میں قیام استحکام کے لئے اور اپنے ملک کو مہاجرین کے بوجھ سے بچانے کے لئے ہم ہر ضروری قدم اٹھانا جاری رکھیں گے”۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن: ” صدر ایردوان کی اولمپکس کے فاتحین کے ساتھ ملاقات” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں دیے گئے اعشائیے میں 2020  ٹوکیو اولمپکس  میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے  ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ میں، ملک کے قابل فخر کھلاڑیوں، انہیں پروان چڑھانے والے قابل قدر کنبوں اور اساتذہ  کے ساتھ ملاقات  کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: ” ترکی مہاجر کیمپ نہیں ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے ،افغان مہاجرین کے بارے میں بعض ممالک کی طرف سے  جاری کئے گئے بیانات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی دوبارہ مہاجرین قبول کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ چیلک نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مہاجر کیمپ نہیں ہے۔ ترکی اپنی سرحدوں پر کنٹرول رکھے ہوئے ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: "برطانوی ذرائع ابلاغ کے جھوٹ کا پول کھُل گیا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ برطانوی ذرائع ابلاغ کی طرف سے ترکی اور پاکستان میں مہاجرین کے اجتماعی کیمپوں کے قیام سے متعلق جاری کی گئی بے بنیاد خبروں کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر پول کھُل گیا ہے۔ خبر شائع کرنے والی سائٹ بی بی سی  ٹرکش نے معذرت کر کے خبر کو صفحے سے ہٹا دیا ہے۔ ترکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت تک ہمیں کسی بھی ملک سے اس بارے میں کوئی سرکاری  طلب موصول نہیں ہوئی۔ اگر اس بارے میں کوئی طلب کی بھی جاتی ہے تو ہمارا اسے قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: ” نیٹ کی شہزادیوں نے گروپ میں پوائنٹ چار چار سے برابر کر لئے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی خواتین کی والی بال ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ کے سلسلے میں رومانیہ کے شہر کالوشوار میں فن لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مقابل ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ پوائنٹ کو چار چار سے برابر کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے