شمالی عراق کے علاقے آسوس میں دہشت گردوں کے 28 ٹھکانوں کو فضائی کاروائی میں تباہ کر دیا گیا ۔
ترک وزارت دفاع اور ترک خفیہ ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں شمالی عراق کے دو سو کلومیٹر اندر تک کےعلاقے میں دہشتگردوں کے بعض ٹھکانوں کا پتہ لگایا گیا ۔
اس آپریشن میں بیس سے زائد جنگی طیاروں نے بمباری کرتے ہوئے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں،اسلحے کے گوداموں اور خفیہ غاروں کو تباہ کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں ترک ساختہ اسلحہ کے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔
