English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی سرحدوں پر افغان پناہ گزینوں کا طویل انتظار جاری

القمر

طالبان کے ملک کے تقریباً تمام تر علاقو ں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک سے راہ فرار اختیار کرنے کے لیے سرحدوں پر جمع ہونے والے افغانوں  کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر انتظار جاری ہے۔

حکام کا  کہنا ہے کہ یومیہ تقریباً 1500 افغانی شہری  پاکستان سے اپنے وطن کو لوٹ رہے ہیں  تو 200 تا 250 پاکستان میں علاج معالجے  کے لیے آئے ہیں۔

جبکہ دیگر افغان شہری  پاکستان میں داخل ہونے کے انتظار میں ہیں۔

خیال رہے کہ تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے  پاکستان نے  مہاجرین کے نئے ریلوں کے پیشِ نظر اپنی سرحدی چوکیاں بند کر دی تھیں اور مزید  پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر سرحدوں سے تجارتی  آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

سرحدی چوکیوں پر افغان پرچم کے بجائے طالبان کے  پرچم لہرا رہے ہیں تو  سرحدی تحفظ کا انتظام بھی طالبانوں کے ہاتھ میں ہے۔

علاقائی مکینوں کا کہنا ہے کہ طالبان  نے 16 اگست کو سرحدوں پر اپنے پرچم گھاڑ دیے تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے