صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی کے لیے پاک آرمی کی قربانیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا’۔
جی ایچ کیو آمد پر صدر مملکت کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘صدر ملکت اور چیف آف آرمی اسٹاف نے علاقامی صورت حال اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا’۔
President of Pakistan Dr. @ArifAlvi visited GHQ today. Upon arrival, the President was received by Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa. President was presented Guard of Honour. President laid floral wreath at Martyrs Monument and offered fateha.#APPNews pic.twitter.com/bhngNYdkjd
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) August 25, 2021
