ترکی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر بم حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے متمنی ہیں۔
ترکی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” افغانستان میں ہماری یونٹ کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا”۔
