ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: افغانستان سے ترک فوجیوں کی دوسری پرواز انقرہ پہنچ گئی

افغانستان سے نکالے جانے والے ترک فوجیوں  کے ساتھ ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  ایک بج کر 10 منٹ پر انقرہ کے ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اتر گیا ہے۔

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعین ترک فوجی پہلے ترکی ائیر فورس کے کارگو طیارے کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے اور یہاں سے ٹرکش ائیر لائنز کی TK6893   پرواز سے دارالحکومت انقرہ راونہ ہو گئے۔

ترک فوجیوں کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 10 منٹ پر انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اترا۔

کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر متعین ترک فوجیوں کا پہلا طیارہ کل وطن پہنچا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں