ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن فوجیوں کا افغانستان سے انخلا مکمل

جرمن وزیر دفاع این گریت کرامپ کیرین بائیو ر  کا کہنا ہے کہ جرمن فوجیوں کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو گیا ہے۔

کرامپ   نے بتایا ہے کہ جرمن فوج   سے تعلق رکھنے والا آخری طیارہ اور فوجی کل شام ازبیکستان کے دارالحکومت تاشقند   پہنچ گیا ہے۔

اس ملک سے 5 ہزار 347 افراد کی نقل مکانی کو ممکن بنانے کا ذکر کرنے والے جرمن وزیر نے بتایا کہ  کل ہوائی اڈے پر دھماکے کے وقت  جرمن کمانڈر نے  ہنگامی طور پر  ٹیک آف  کا حکم دیتے ہوئے با حفاظت   ہوائی اڈے سے روانہ ہونے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کل کے حملوں  نے  کابل سے انخلا کے عمل کے غیر معینہ مدت تک جاری نہ رہ سکنے کا  واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔  علاوہ ازیں طالبان کے  31 اگست کے بعد  انخلا کی اجازت نہ دینے   نے  اس عمل کو ناممکن بنا ڈالا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں