ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: افغانستان سے نکلنے والے 124 صحافیوں کو قبول کر لیا گیا ہے

میکسیکو نے افغانستان سے نکالے گئے 124 افغان صحافی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میکیسکو ائیر پورٹ پر وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ  نے اپنے وفد کے ہمراہ افغانستان میں ‘دی نیویارک ٹائمز’ اور دیگر مختلف میڈیا اداروں کے ملازمین صحافیوں  کا خیر مقدم کیا۔

ایبرارڈ نے ٹویٹر پیج سے افغان صحافیوں  کے بارے میں ٹویٹ  شئیر کی اور کہا ہے کہ میکسیکو نے انسانی بنیادوں پر پناہ  کی درخواستوں کے ساتھ تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سب انسانوں کی زندگی اہم ہے لیکن میں اس پہلو پر زور دینا چاہتا ہوں کہ آج میکسیکو آنے والا یہ گروپ آزادیوں ، خبر رسانی کے حق اور ان سے متعلقہ متعدد اقدار کا نمائندہ ہے”۔

کنبوں سمیت ان صحافیوں کی قبولیت کے بارے میں میکسیکو نے کہا ہے کہ ان صحافیوں نے ہم سے عارضی طور پر انسانی تحفظ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو نے 25 اگست کو بھی افغانستان سے نکالی گئی بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ 5 افغان عورتوں کو قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں