امریکہ نے افغانستان میں موجودہ اپنے شہریوں کو مزید ایک سیکیورٹی انتباہ دیا ہے۔
امریکہ کے کابل سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اسوقت کابل ہوائی اڈے کو جانے سے اجتناب برتیں اور خاصکر کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں سے دور رہیں ۔
اس اعلامیہ میں عباس گیٹ، ایسٹ گیٹ اور نارتھ گیٹ پر موجود امریکی شہریوں کو فی الفور اس مقام کو ترک کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
