English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان نے شعبہ صحت سے منسلک خواتین کو اپنے کام کو لوٹنے کی اپیل کردی

القمر

طالبان نے افغانستان میں شعبہ صحت میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین سے اپنے کام کو لوٹنے کی  اپیل کردی۔ 

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت صحت سے منسلک تمام خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں اپنی اپنی  ذمہ داریاں دوبارہ سے سنبھال لیں۔

ان کا کہنا تھاکہ طالبان کی جانب سے خواتین کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

گزشتہ روز بھی کابل ائیرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

اس دھماکے کے بعد کابل کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے