ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل ہوائی اڈے پر24تا 36گھنٹوں میں مزید حملہ ہو سکتا ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ہوائی اڈے پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ہوائی اڈے پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے لہذا کابل ہوائی ڈے پر موجود فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی جان بچانے کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں۔

کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سےانتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر کابل ہوائی اڈے کے قریب تمام امریکی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑدیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب بھی حملوں کا خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں