English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی بحیرہ چین میں کشیدگی ،چینی کشتیاں جاپانی حدود میں گھس آئیں

القمر

 چینی پرچم بردار  ساحلی محافظوں کی دو کشتیاں مشرقی بحیرہ چین میں  واقع متنازعہ سان کوکو جزائر کے قریب جاپانی حدود میں داخل ہو گئیں۔

جاپانی ساحلی محافظوں  کے مطابق، ان چینی کشتیوں نے سان کوکو جزائر کے قریب موجود جاپانی ماہی گیروں کو ڈرانے کی کوشش کی  جس پر جاپانی ساحلی محافظوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے چینی کشتیوں کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ مشرقی بحیرہ چین میں واقع متانزعہ جزائر پر چین اور جاپان اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے