صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج سے99 سال قبل دوملو پنار میں "ایمان کی روشنی اور رہنمائی میں ہم نے اپنے جس سفر کا آغاز کیا تھا اب 84 ملین افراد اتحاد ، امن اور بھائی چارے سے اپنے روشن مستقبل کی جانب میں اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہا30ر اگست یوم فتح کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری شاندار تاریخ کے سنگِ بنیاد کی حیثیت رکھنے والی اس عظیم الشان فتح کی 99 ویں سالگرہ مانے پر وہ بہت خوش ہیں۔
انہوں نے30 اگست یوم فتح پر ترک قوم ، قبرصی ترکوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ترک باشندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پر انہیں تنہا نہ چھوڑنےوالوں کا ذاتی اور اور قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر جنگ آزادی (1919-1923) کے کمانڈر انچیف اور جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک ترکی کی قومی اسمبلی کے قیمتی ارکان اور فوج کے بہادر سپاہیوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کی روشنی اور رہنمائی میں ہم نے اپنے جس سفر کا آغاز کیا تھا اب 84 ملین افراد اتحاد ، امن اور بھائی چارے سے اپنے روشن مستقبل کی جانب میں اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔
