وزیر خارجہ میولیت چاوش اولو سربیا کے وزیر خارجہ نیکولا سیلاکوچ کی دعوت پر سربیا روانہ ہوگئے ہیں۔
اپنے دو روزہ رابطوں کے دائرہ کار میں ، چاوش اولو اپنے مذاکرات کاروں کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
چاوش اولو سب سےء پہلے سربیا میں کاروباری افراد سے ملاقات کریں گے ، بعد میں صدر الیگزینڈر ووچک ان کو شرفِ ملاقات بخشیں گے۔
وزیر چاوش اولو اپنے سربیا کے ہم منصب سیلاکوچ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد دونوں وزراء مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چاوش اولو دارالحکومت بلغراد میں عثمانی دور سے تعلق رکھنے والی بائراکلی مسجد کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد ینی پازار میں ترک قونصل خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔
