English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 31.08.2021

القمر

۔۔۔۔ روزنامہ حریت: ” جمہوریہ ترکی محفوظ ہاتھ میں ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 30 اگست یومِ فتح  کی 99 ویں سالگرہ  کے موقع پر مزار اتاترک پر حاضری دی اور یاد گاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم ترکی کو، آپ کے طے کردہ اہداف  اور روشن مستقبل کی طرف لے جا رہے ہیں۔ جمہوریہ ترکی محفوظ ہاتھوں میں ہے”۔

 

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: "چاند ستارہ ہیڈ کوارٹر دشمن کے لئے خوف اور دوست کے لئے تحفظ کی علامت ہو گا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں مسلح افواج کے نئے ہیڈ کوارٹر "چاند ستارہ   ہیڈ کوارٹر” منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس ہیڈ کوارٹر میں ہم ایک مرکزی دفاعی سسٹم، ایک مشترکہ دفاعی سسٹم رکھیں گے۔ یہاں ہم ایک ایسا  مرکز کی تعمیر کریں گے جو  اپنی ہر چیز کے ساتھ اور اپنے انداز کے ساتھ دشمن کے دل میں خوف اور دوست کے دل میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گا۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: ” بائراکتار آقن جی  محارب ڈرون ائیر کرافٹ عالمی ایجنڈے پر” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی دفاعی صنعت کی طرف سے  ترک مسلح افواج  کے ہینگر میں شامل کئے گئے ڈرون ائیر کرافٹوں میں ایک نیا اضافہ یعنی  بائراکتار آقن جی محارب ڈرون طیارہ عالمی ایجنڈے  میں بھی وسیع بازگشت کا سبب بن رہا ہے۔ امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے ڈرون طیارے کے بارے میں کہا ہے کہ "ترکی اپنی فوجی صلاحیت کی تعمیر  مقامی ڈرون  طیاروں کے ساتھ  کر رہا ہے”۔ خبر میں دفاعی صنعت میں ترکی کی حاصل کردہ خود انحصاری کو سراہا گیا ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: "یورپی یونین  کا ترکی سے متعلق فیصلہ” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ سول ایوی ایشن ڈائریکٹریٹ جنرل  نے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کے ڈیجیٹل کووِڈ۔19 ویکسین سرٹیفیکیٹ سسٹم میں داخل کر لیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے جمہوریہ ترکی کے کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور قابل قبول ویزے  کے حامل شہری  بغیر کسی مسئلے کے یورپی یونین کے 27 ممالک کی سیاحت کر سکیں گے۔

 

۔۔۔ روزنامہ وطن: ” ٹرکش ائیر لائنز یورپ میں دوسرے نمبر پر” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی فضائی سفر سکیورٹی کمیٹی  کے 23 تا 29 اگست  تک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز یومیہ 1322 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے