English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: ابہا ہوائی اڈے پر حوثیوں کا ڈرون حملہ،8 افراد زخمی

القمر

سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے میں واقع ابھا کے ہوائی اڈے کو آج   حوثیوں کی جانب سے بارودی مواد سے لدے ہوئے ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اتحادی قوتوں کے مطابق،اس ڈرون حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے اور ایک مسافر بردار  طیارے کو نقصان پہنچا۔

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ابھا  ہوائی اڈے پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے پہلے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 یادا رہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں برسرپیکار عسکری اتحاد کی جانب سے اس حملے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم یہ کہا گیا کہ اس مسلح ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے